• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ چین سے تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے،سینئر چینی سفارتکارتازترین

March 31, 2023

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے بیجنگ میں امریکہ چین تعلقات کی قومی کمیٹی کے صدر سٹیفن اورلنس سے ملاقات کی۔

وانگ  جوسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیوروکے رکن بھی ہیں نے جمعہ کو ہونے والی اس ملاقات میں کہا کہ چین-امریکہ تعلقات کواس وقت بہت سی مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمیٹی اور امریکہ میں زیادہ معقول اور دوستی پر یقین رکھنے والے لوگ چین امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں تعمیری کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین-امریکہ تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے  امریکہ کو بالی میں دونوں سربراہان مملکت کے مابین طے پانے والے اتفاق رائے کو صحیح معنوں میں نافذ کرنا چاہیے، چین کے حوالے سے ایک عقلی اور عملی پالیسی کی طرف لوٹنا چاہیے اورمحدود تعلقات  اور سپلائی اور صنعتی چینز کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کی طرح کے غلط اور وقتی فوائد کیئے اقدامات کو روکنا چاہیے۔

وانگ نے تائیوان کے بارے میں سوال پر چین کے پختہ موقف کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایک چین کا اصول انتہائی اہمیت کا حامل ہے جبکہ سب سے بنیادی ضرورت چین اورامریکہ کے درمیان تین معاہدوں پر عمل درآمد کرنا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ تائیوان کی آزادی کے لیے علیحدگی پسند سرگرمیاں سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ اپنے الفاظ کا احترام کرے اور چین-امریکہ  تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔