• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ، بچوں میں نوول کرونا وائرس کے ہفتہ وار تقریباً 26 ہزار کیسز رپورٹتازترین

January 18, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ میں 12 جنوری کو اختتام پذیر ہونیوالے ہفتے میں تقریباً 26 ہزار بچوں میں نوول کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس (اے اے پی) اور چلڈرن ہسپتال ایسوسی ایشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یہ تعداد گزشتہ ہفتے سے کم ہے لیکن ممکنہ طور پر ایسا کم گنتی کرنے کی وجہ سے ہوا ہے کیونکہ 2023ء میں اور تعطیلات کے دوران کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

عالمی وباء کے آغاز کے بعد سے اب تک ملک میں تقریباً 1 کروڑ 53 لاکھ بچوں کا نوول کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ گزشتہ 4 ہفتوں کے دوران ان میں 1 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ کیسز شامل کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رپورٹ شدہ کیسز ممکنہ طور پر بچوں میں نوول کرونا وائرس کیسز کی تعداد سے کافی کم ہیں۔ اس کے علاوہ تعطیلات کے دوران ڈیٹا رپورٹنگ میں کمی یا تاخیر بڑھ جاتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی قسموں سے متعلق بیماری کی شدت کے ساتھ ساتھ ممکنہ طویل مدتی اثرات کا اندازہ لگانے کیلئے عمر کے لحاظ سے مزید ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔