• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ، بائیڈن اپنی صدارت کے حوالے سے مقبولیت کی کم ترین سطح کے قر یب آ گئےتازترین

March 24, 2023

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں جاری کردہ ایک نئے سروے کے مطابق 38 فیصد امریکی عوام نے صدرجوبائیڈن کی جانب سے فرا ئض کی انجام دہی کے حوالے سے معاملات کی کی تائید کی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس-این او آر سی سینٹر فار پبلک افیئرز ریسرچ کے سروے کے مطابق بائیڈن کی صدارت مقبولیت کی درجہ بندی میں کم ترین مقام پر پہنچ گئی ہے۔

بائیڈن کی جا نب سے قومی معیشت کو سنبھا لنے کے  بارے میں رائے زیادہ منفی ہے۔ صرف 31 فیصد نے ملکی معیشت کو سنبھالنے میں حمایت کی جبکہ 68 فیصد نے اسے مسترد کردیا ۔

بائیڈن کی مجموعی منظوری اور معیشت پر ان کی تائید کا جائزہ پارٹی کی رائے پر مبنی ہے۔

76 فیصد ڈیموکریٹس نے امریکی صدر کے کام کو سنبھا لنے کے حوالے سے حمایت کی اور 63 فیصد نے معیشت کو سنبھالنے میں ان کی حمایت کی۔

ریپبلیکن ان کی کام بارے کارکردگی اور معیشت کو سنبھالنے بارے اب بھی ناپسندیدگی کا اظہارکرتے ہیں۔

ملک کی سمت بارے رائے ایک ماہ قبل کی نسبت زیادہ مایوس کن ہے۔

مجموعی طور پر 21 فیصد افراد  کے مطابق امریکہ درست سمت میں جا رہا ہے جبکہ گزشتہ ماہ 28 فیصد افراد نے یہی مو قف اختیار کیا تھا۔