• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ ، بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہتازترین

May 25, 2023

نیویارک (شِنہوا) امریکہ کی جنوب مغربی ریاست نیو میکسیکو میں بے گھر افراد کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا ہے جو مستقل رہائش یا کسی پناہ گاہ کے بغیر رہ رہے ہیں۔ 

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے بجٹ سازی اور احتساب پر توجہ مرکوز کرنے والے قانون ساز ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی محکمہ تعمیرات اور شہری ترقی کی جانب سے جنوری میں موسم سرما کی ایک رات میں کی گئی گنتی کے مطابق بے گھر افراد کی تعداد تقریباً 3 ہزار 850 تھی جو ایک برس قبل کی نسبت 48 فیصد زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شماربہت سے غیر محفوظ افراد کی نشاندہی کرتے ہیں جن میں سے زیادہ تر ریاست کے سب سے بڑے شہر البکورک میں ہیں جہاں حکام فٹ پاتھس اور دریا کنارے  مو جود پارکس میں قائم خیمے ہٹانے میں مصروف ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے مغر بی علاقے میں سب سے زیادہ غربت نیو میکسیکو میں ہے جہاں اس تبدیلی نے ایک دہائی سے کم ہوتی بے گھر افراد کی تعداد کو روک دیا ہے۔

پروگرام کا جائزہ لینے والی کیتھلین گیگی نے ریاستی صدرمقام میں قانون ساز پینل کو  بتایا کہ غربت کی شرح زیادہ ، مزدوری کم  اور منشیات کے استعمال کی شرح بہت زیادہ ہے یہ تمام عوامل مسائل کو بڑھارہے ہیں۔