• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ اسلحہ تشدد کا شکار ہے، جیو پولیٹیکستازترین

February 28, 2023

امریکہ ، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں "گن فری زون"  کا پیغام دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)

نیویارک (شِںہوا) " دی جیو پولیٹیکس"  نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکہ ایک کے بعد ایک اسلحہ کے حملوں کا شکار ہے جس میں اسکول، اسپتال، گرجا گھر، شاپنگ مالز، مسلم کمیونٹیز اور سیاہ فام افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے 39 کروڑ  اسلحہ کے اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس قسم کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

امراض کی روک تھام اور تدارک مراکز کے مطابق 2020 میں 4 ہزار 300 بچے  فا ئرنگ سے ہلاک ہو ئے، یہ تعداد 2019 کے مقابلے میں 33.4 فیصد زائد تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں ٹریفک حادثات نوجوان امریکیوں کی اموات کی سب سے بڑی وجہ رہے ہیں اور اس کے بعد اسلحہ سے ہلاکتوں کا نمبر آتا ہے۔

اسلحے پر کنٹرول نہ ہونے سے بندوق کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے۔

ان سب کے باوجود نہ تو ریپبلکن اور نہ ہی ڈیموکریٹ انتظامیہ نے اسلحہ قوانین میں کوئی بڑی تبدیلی کی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں آتشیں اسلحہ کا تشدد انسانی حقوق کے بحران کی شکل اختیار کرچکا ہے ۔ امریکہ میں ہر سال 39 ہزار سے زائد مرد، خواتین اور بچے فا ئرنگ کا شکار ہوجاتے ہیں جس کی وجہ افراد اور خاندانوں کی اسلحہ تک آسان رسائی کے لیےناقص قوانین ہیں۔