واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ اور چین کے درمیان گزشتہ سال اشیا کی تجارت کا حجم 690ارب 60کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جو دونوں ممالک میں کشیدگی اور بیان بازی کے باوجود مستحکم تجارتی ترقی کی نشاندہی کرتا ہے۔امریکی محکمہ تجارت کے اعداد وشمارکے مطابق چین کو اشیا کی برآمدات 2ارب 40کروڑڈالر اضافے سے 153ارب80 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 31ارب 80کروڑڈالر کے اضافے سے 536ارب 80کروڑڈالر تک پہنچ گئیں۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے محصولات اور برآمدی کنٹرول نافذ کرنے کے فیصلوں اور کچھ سیاستدانوں کی جانب سے چین سے تجارتی روابط ختم کرنے کے مطالبات کے باوجود، دونوں بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی نمو مستحکم ہے۔