سان فرانسسکو(شِنہوا) امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہاہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان حالیہ رابطوں نے دونوں ممالک کو "صحیح راستے پر گامزن کیا ہے۔"
ییلن نے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) کے وزرائے خزانہ کے اجلاس کے اختتام کے بعد ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سان فرانسسکو میں "امریکہ اور چین کے اقتصادی تعلقات کو ذمہ داری سے سنبھالنا" ایک اہم ترجیح رہی ہے۔ ییلن نے بتایا کیا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے چین کے نائب وزیر اعظم ہی لائی فینگ سے ملاقات کی تھی، اور اس ہفتے چین کے نئے وزیر خزانہ لان فوآن کے ساتھ بھی "نتیجہ خیز ملاقات" کی ۔