• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ الفاظ کو عملی اقدامات میں تبدیل کرے:فلسطینی حکام کا بائیڈن پرزورتازترین

July 10, 2023

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت پر اپنے تنقیدی الفاظ کی ترجمانی فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کے ذریعے کریں۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکی صدر بائیڈن پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی آباد کاری کی توسیع کو روکیں اور اسرائیلی حکومت کو تنازعہ کے حل کے لیے مذاکرات کے سیاسی راستے میں شامل ہونے پر مجبور کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی غیر قانونی آباد کاری کے تسلسل سے نہ صرف اسرائیل بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جوابدہ ہو گا بلکہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کا حق دار بھی ٹھرے گا۔

ٹائمز آف اسرائیل نیوز ویب سائٹ کے مطابق بائیڈن نے اتوار کے روز کہا کہ موجودہ اسرائیلی حکومت کے پاس کچھ "انتہائی انتہا پسند ممبران" ہیں جنہیں انہوں نے اسرائیل میں دیکھا ہے۔

بائیڈن نے کہا "اسرائیلی کابینہ کے وزراء جو مغربی کنارے میں جہاں چاہیں آباد ہونے کی حمایت کرتے ہیں وہ اس تنازعے کی وجوہات کا حصہ ہیں۔

فلسطینی وزارت خارجہ کے بیان میں امریکی صدر کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئےاسے صدر بائیڈن کی جانب سے پہلی بار اسرائیلی حکومت پربےمثال تماچہ قراردیا ہے۔

بیان میں بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی نصب العین کے لیے اپنے اعلان کردہ وعدوں کو پورا اور بین الاقوامی فورمز میں فلسطین کے قانونی نقطہ نظر کی حمایت کرے۔