• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ ایک چین کے اصول کے اپنے وعدے کا پاس رکھے:چینی ترجمانتازترین

September 28, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ پر زور دیاہے کہ وہ ایک چین کے اصول کے ساتھ اپنے وعدے کو سادہ اور سیدھے طریقے سے پورا کرے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو روزانہ کی میڈیا بریفنگ میں امریکی نائب صدر کملا ہیریس کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئےکیاجس میں کہا گیا تھا کہ  واشنگٹن تائیوان کے ساتھ اپنے"غیرسرکاری تعلقات" کو مزید مستحکم کرتا رہے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم نے ہیریس کے جاپان کے دورے کے دوران اس بیان کا بھی نوٹس لیا جس میں انہوں نے کہا کہ 'چین بین الاقوامی قوانین پر مبنی آرڈر کے اہم عناصر کو کمزور کر رہا ہے،ترجمان نے کہا کہ اس کی بجائے امریکہ خود بین الاقوامی نظم کو تباہ کررہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  چین کی جانب سے چار ماہ تک منع کرنے کے باوجود امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی نےاگست میں چین کے علاقے تائیوان کا اشتعال انگیز دورہ کیا اور تائیوان کو ایک "ملک" قرار دیا، جو چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی جس سے چین امریکہ تعلقات  اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا۔