• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ افواج کے مابین تعلقات پر اثر انداز ہونے والے منفی عوامل ختم کرے ، چینی ترجمانتازترین

October 28, 2022

بیجنگ (شِنہوا) ایک چینی ترجمان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ واقعی چین کے ساتھ فوجی رابطے کومستحکم بنانا چاہتا ہے تو اسے دونوں ملکوں کی فوجوں کے مابین تعلقات کو متاثر کرنے والے منفی عوامل کو ختم کرنا چاہیے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کیفی نے  ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ  افواج کے ما بین تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور امریکی فریق کے ساتھ اس سلسلے میں تبادلہ خیال کے لیے تیارہے۔ امریکی فریق کے ساتھ فوجی تعلقات استوارکرتے وقت چین کا اپنا اصول ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو موجودہ دوطرفہ فوجی تعلقات میں سنگین مشکلات کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگرامریکہ واقعی چین کے ساتھ فوجی رابطے کو مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے الفاظ کے ساتھ علمی طور پر اخلاص کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

 چین کے مفادات اور اہم خدشات کا احترام کرنا چاہیے اور دونوں ملکوں کے درمیان افواج کے تعلقات کو متاثر کرنے والے منفی عوامل کوختم کرنا چاہیے۔