• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امر یکہ کی جا نب سے اپنی کمپنیز پر پابندیاں عائد کرنا سپلائی چین کی ڈی کپلنگ کے مترادف ہے، چینی وزارت تجارتتازترین

August 10, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت (ایم او سی) نے امریکی کمپنیز کی بیرون ملک سرمایہ کاری کا جائزہ لینے کے امریکی انتظامی حکم نامے پر تبصرہ کیا ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرنے والی اپنی کمپنیز پر پابندیاں عائد کرنا سرمایہ کاری کے شعبے میں ڈی رسکنگ کی آڑ میں صنعتی اور سپلائی چین کی ڈی کپلنگ اور اسے منقطع کرنے کا عمل ہے۔

یہ قانون امریکہ کی طرف سے پیش کردہ مارکیٹ اکانومی اور منصفانہ مسابقت کے اصولوں سے سختی سے انحراف کرتا ہے، کاروباری اداروں کے معمول کے کاروباری فیصلوں کو متاثر کرتا ہے، بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظم و نسق کو کمزور کرتا ہے اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی کو شدید طور پر متاثر کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق چین کو اس پر شدید تشویش ہے اور وہ اس ضمن میں اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔