• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امید ہے ایتھوپیا کی حکومت چینی اداروں اور اہلکاروں کے تحفظ کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات کر ے گی،چینی وزیر خارجہتازترین

May 25, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے بیجنگ میں ایتھوپیا کے نائب وزیر اعظم اور امور خارجہ کے وزیر ڈیمیک میکونن ہاسن سے بات چیت کی۔

چھن نے اس موقع پر  کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت اور مدد کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ممالک کے درمیان یکجہتی، تعاون اور جیت کی ترقی کی ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ایتھوپیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کے حوالے سے ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھی جائے۔

چھن نےکہا کہ چونکہ ایتھوپیا امن کو مستحکم کرنے اور ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کے ایک اہم موڑ پر ہے ایسے وقت میں چین ایتھوپیا کے امن عمل کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے اور ملک کی تعمیر نو، ترقی اور احیاء میں مدد کے لیے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کووسعت دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پہلے ہی قرن افریقہ کے ممالک کو ہنگامی خوراک کی دو کھیپیں پہنچا چکا ہے اور ان کی فوری ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کے لیے ایک نئی کھیپ فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

چھن نے سوڈان سے چینی شہریوں کے انخلا اور ایتھوپیا میں زیر حراست چینی شہریوں کی بازیابی میں چین کی حمایت اور مدد کرنے پر ایتھوپیا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایتھوپیا کی حکومت چینی اداروں اور اہلکاروں کے تحفظ سمیت جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات کر ے گی۔

ایتھوپیا کے نائب وزیر اعظم ڈیمیک نے ایتھوپیا کے لیے چین کی امداد کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ ایتھوپیا ملک میں چینی اداروں اور اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔