• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

الجیریامیں یونیورسٹی طالب علموں کے لئے 22 ویں چائنیز برج کے مقابلوں کا انعقادتازترین

May 25, 2023

الجزائر (شِنہوا) چینی زبان سیکھنے کے لئے 22 ویں چینی برج مقابلے کا آخری مرحلہ بدھ کے روز جامعہ الجزائر  2  میں منعقد ہوا۔

اس تقریب میں دلکش پروگراموں کا ایک سلسلہ شامل تھا جس میں شرکا نے کنگ فو پرفارمنس، چھتریوں کے ساتھ رقص، روایتی چینی خطاطی کے کام کا مظاہرہ کیا اور چینی گیت گائے۔

ایک دنیا، ایک خاندان" کے عنوان سے منعقد ہونے والی تمام پرفارمنسز میں چین کے ثقافتی ورثے اور چین اور الجیریا کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔

الجیریا میں چین کے سفیر لی جیان، وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے نمائندے طیب بوزید اور جامعہ الجزائر 2 کے ریکٹر سید بومائزا نے تقریب میں شرکت کی۔

لی نے مقابلے میں شرکا کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام چینی زبان سیکھنے والے اپنے لسانی فوائد اور اعلیٰ علم کو انسانی تبادلوں کے پیغام رساں کے طور پر استعمال کریں گے جبکہ چین اور الجیریا  کے مابین دوستی کی روایت وراثت میں ملی ہے۔

بوزید نے کہا کہ زبان ثقافت کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور الجیریا اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔  امید ہے کہ دونوں ممالک انٹر اسکول تعاون کو مزید گہرا کریں گے اور غیر ملکی زبان کی تعلیم میں تبادلوں کو مضبوط بنائیں گے۔

ریکٹر نے مزید کہا کہ چینی زبان دنیا میں سب سے زیادہ مقبول زبان ہے۔ جامعہ الجزائر 2 چین اور الجیریا کی یونیورسٹیز کے مابین تبادلوں کو مسلسل مضبوط بنانے کے لئے چینی ثقافت کو فروغ دینے اور چینی ثقافت کو پھیلانے کی غرض سے چینی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

چین اور الجیریا کے اقتصادی و سفارتی تعلقات میں اضافے کے باعث افریقہ کے شمالی ممالک میں چینی زبان سیکھنے  والوں کی تعداد میں اضا فہ ہو رہا ہے۔