• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

الجیریا، چینی سفارتکاروں اور ڈاکٹروں کا یتیم خانے کا دورہتازترین

June 01, 2023

الجزائر (شِنہوا) الجیریا کے دارالحکومت الجزائر کے ایک یتیم خانہ نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر چینی سفارت خانے کی جانب سے منعقد کی جانے والی خیراتی تقریب کا خیرمقدم کیا ہے۔

الجزائر میں ریڈ کریسنٹ کے یتیم خانے ویلج آف ڈرا ریا میں تقریب کے دوران الجیریا میں چینی میڈیکل ٹیم کے ارکان نے گاؤں میں بچوں کے لئے موقع  پر صحت سے متعلق مشاورت فراہم کی۔

چائنہ اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی ای سی) الجیریا کی جانب سے متعدد کھیلوں اور سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا اور بچوں کوتقریباً 20 لاکھ الجزائری دینار (تقریباً  14 ہزار 617 امر یکی ڈالرز) مالیت کے تحائف، صحت دیکھ بھال کٹس اور اسٹیشنری سامان عطیہ کیا گیا۔

سی ایس سی ای سی الجیریا  کے چیئرمین تانگ ہاؤ نے کہا کہ سی ایس سی ای سی الجیریا  کے لیے یہ مسلسل ساتواں سال ہے جس میں انہوں نے ڈراریا کے  چلڈرن و یلج میں عطیات دیے ہیں۔

الجیریا  میں چین کے سفیر لی جیان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین الجیریا  کا مستقل دوست اور مخلص شراکت دار ہے اور امید ہے کہ چین اور الجیریا کی دوستی نسل در نسل منتقل ہوگی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بچوں کے لئے یہ  ایک خصوصی اور خوشگوار دن  ہو گا اورانہوں نے  مستقبل کی تعلیم میں ان کی صحت مند نشوونما اور کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ڈراریا چلڈرن و یلج کی ڈائریکٹر صوفیانے گورسیف نے کہا کہ یہ تقریب الجیریا  اور چینی عوام کے درمیان دوستی کا ایک بہترین مظہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی ضروری مواد اور تحائف نے بچوں کو چین کی گرمجوشی کا احساس دلایا۔