• Columbus, Unknown
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

الجیریا ۔چین تعلقات افریقہ، عرب دنیا کے لیے نمونہ ثابت ہوسکتے ہیں، ماہرینتازترین

July 17, 2023

الجزائر (شِنہوا) الجیریا  کے صدر عبد المدجید  تیبونے کے پیر سے جمعہ تک چین کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور عالمی امن کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

الجیریا۔چائنہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر سمیل ڈیبیچے نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور سیاسی تعلقات اسٹریٹجک  ہم آہنگی کی بنیاد کے طور پر کام کرتے ہیں۔ 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوطرفہ تعلقات افریقہ اور عرب دنیا کے لیے نمونہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

الجزائر یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس و بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر اور الجیریا  کے نیشنل لبریشن فرنٹ کی مرکزی  کمیٹی کے رکن ڈیبیچے نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 65 سالوں  کے دوران چین اور الجیریا  نے اپنے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے۔

دونوں ممالک نے بین الاقوامی اور علاقائی ہاٹ اسپاٹ معاملات پر مستقل موقف برقرار رکھا ہے اور مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون میں مصروف ہیں جبکہ  وہ اسٹریٹجک شراکت دار  بن گئے ہیں جو اکٹھے چلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیبونے  کے دورے سے اقتصادی تنوع اور پائیدار ترقی کے لئے الجیریا  کی حکمت عملی کی خدمت کے حوالے سے مثبت نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے۔

پروفیسر نے مزید کہا کہ صدرزراعت، فوڈ سیکورٹی ، ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، سڑکوں اور بندرگاہوں جیسے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، خام مال کی تلاش، اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق سمیت مختلف اہم شعبوں میں موجودہ اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانا چاہتے ہیں۔