• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہالینڈ اور چینی نمائندوں کے چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سے متعلق تعاون کی یادداشت پر دستخطتازترین

May 25, 2023

ایمسٹرڈیم(شِنہوا)ہالینڈ اورچینی کاروباری نمائندوں نے چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) سے متعلق معاملات پر تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔

 یادداشت پرسی آئی آئی ای بیورو اور ہالینڈ کے اداروں اورکمپنیوں کے نمائندوں نے آئندہ  5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہونے والی چھٹی سی آئی آئی ای کے پروموشنل ایونٹ کے دوران ہالینڈ کے شہرایمسٹرڈیم میں دستخط کیے۔

 ہالینڈ میں چینی سفارت خانے کے اقتصادی اور تجارتی مشیر جن یوآن نے ایک اہم تقریر کی جس میں انہوں  نے دنیا کی دوسری بڑی درآمدی منڈی کے طور پر چین کی پوزیشن کو اجاگرکیا۔

 انہوں نے کہا کہ 2022 میں چین کی درآمدات کا حجم 27 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا جس سے ملک کی مارکیٹ کی بے پناہ صلاحیت کا پتہ چلتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  سی آئی آئی ای قومی سطح پر منعقد ہونے والی دنیا کی پہلی درآمدی نمائش ہے جو ہالینڈ کے بڑے اور چھوٹے اداروں کو اپنی مصنوعات کی نمائش اور فروغ کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔

 جن نے ہالینڈ کے کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ ایکسپو میں فعال کردار ادا کریں، اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ ممکنہ تعاون کی راہیں تلاش کریں اور چینی مارکیٹ سے اہم فوائد حاصل کریں۔

نیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر (شنگھائی) کے نائب صدر شی ہوانگ جون نے کہا کہ ہالینڈ کی کمپنیاں ہمیشہ سی آئی آئی ای میں اہم شراکت دار رہی ہیں۔