• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ سربراہ نے موسمی تبدیلی پر ابتدائی انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ پیش کردیاتازترین

November 08, 2022

شرم الشیخ، مصر(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  موسمیاتی ایکشن پلان کا اعلان کیا  ہے تاکہ اگلے پانچ سالوں میں دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں ارلی وارننگ جاری کی جاسکے۔

شرم الشیخ میں ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے فریقین کی کانفرنس(کوپ 27) کے27 ویں اجلاس کے دوران عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے گوتریس نے کہا کہ اس سسٹم پر اگلے پانچ سالوں کے لیے زمین پرموجود ہرفرد کوبڑھتے ہوئے انتہائی اورخطرناک موسمی اثرات سے خبردارکرنے کے لیے صرف 50 سینٹ فی شخص لاگت آئے گی۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام اقدام کے لیے ابتدائی انتباہ کے لیے2023 سے 2027 تک کے ایگزیکٹو ایکشن پلان پر 3ارب 10کروڑ ڈالر کی  نئی سرمایہ کاری درکار ہوگی۔گوتریس نے کہاکہ یہ رقم موسمی تبدیلیوں سے  موافقت کے لیے درکار  50 ارب ڈالر  کی رقم کا ایک چھوٹا سا حصہ (تقریباً 6 فیصد) ہے،جو موسمی تبدیلی کی تباہی کے خطرے سے متعلق معلومات، مشاہدات اور پیش گوئی، تیاری اور ردعمل اور ابتدائی انتباہات کے لیے مواصلاتی رابطے فراہم کرے گی۔