• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ سربراہ کی کانگو میں چرچ پر مہلک حملے کی مذمتتازترین

January 16, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عوامی جمہوریہ کانگو(ڈی آر سی) کے شمال مشرق میں واقع ایک چرچ پر مہلک حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سربراہ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ابتدائی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شمالی صوبہ کیوو کے کسنڈی میں ایک مقامی چرچ میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے باعث کم از کم 12 شہری ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے استحکام کے مشن کی جانب سے کانگو کے حکام کے ساتھ مل کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ انتونیو گوتریس نے سوگوار خاندانوں ، عوام اور حکومت کے ساتھ گہری تعزیت  اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔