• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ سربراہ کالوگوں پرسرمایہ کاری کرنے اور تعلیم کو ترجیح دینے کا مطالبہتازترین

January 18, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  تعلیم کے عالمی دن 24 جنوری کے اپنے پیغام میں لوگوں پرسرمایہ کاری کرنے اور تعلیم کو ترجیح دینے پر زور دیاہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ  نے کہا کہ پائیدار ترقی کے ہدف 4 کے حصول کے لیے سرمایہ کاری اہم اور تعلیم معاشروں، معیشتوں اور ہر فرد کی صلاحیت کی بنیاد ہے۔گوتریس نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ گزشتہ سال کی ٹرانسفارمنگ ایجوکیشن سمٹ میں کیے گئے اپنے وعدوں کو ٹھوس اقدامات کے ذریعے پورا کریں تاکہ تمام طلباء کے لیے ایک مددگار اور جامع تعلیمی ماحول پیدا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ تعلیم تک رسائی میں رکاوٹ بننے والے تمام امتیازی قوانین اور طرز عمل کو ختم کیا جائے۔ سیکرٹری جنرل نے تمام ممالک کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2023 میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے سربراہ اجلاس اور 2024 میں مستقبل کے سربراہ اجلاس کی تیاریوں میں تعلیم کو مرکزی حیثیت دیں۔سب سے بڑھ کر، میں سول سوسائٹی اور نوجوانوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ معیاری تعلیم میں زیادہ سے زیادہ اور بہتر سرمایہ کاری کا مطالبہ کرتے رہیں۔