• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ سربراہ کا مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہارتازترین

December 30, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہاکہ جیسے جیسے اسرائیل اور حماس اور غزہ کے دیگر گروپوں کے درمیان لڑائی میں شدت آ رہی ہے،سیکرٹری جنرل اس تنازعہ کے مزید پھیلنے کے بارے میں سخت فکر مند ہیں، جس کے پورے خطے کے لیے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے وسیع ترعلاقائی تصادم کے بڑھتے ہوئے خطرے سے خبردار کیا کہ غزہ میں جتنی دیر تک لڑائی جاری رہے گی، متعدد عناصر کی جانب سے اس میں اضافے اور غلط  اندازوں کا امکان اتنا ہی زیادہ ہوگا۔