اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کی واٹر کانفرنس 2023 واٹر ایکشن ایجنڈے کی منظوری کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی ، اس ایکشن پلان میں "انسانیت کی سب سے قیمتی مشترکہ نعمت " کے تحفظ کے لیے تقریباً 700 وعدے شامل ہیں۔
خوراک کے بہتر انتخاب سے لے کر ایک اقتصادی محرک اور ثقافتی خزانے کے طور پر پانی کے وسائل کا دوبارہ جائزہ لینے تک، ایجنڈے میں گیم چینجنگ وعدے کیے گئے ہیں۔
بدھ سے جمعہ تک جاری رہنے والی کانفرنس سے اپنے اختتامی خطاب میں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسے ایک "پرعزم وژن" قرار دیا۔
انہوں نے کہاکہ عمل اور تبدیلی کے لیے آپ کی لگن ہمیں پانی کے حوالے سے لوگوں اور کرہ ارض کے لیے ایک پائیدار، مساوی اور محفوظ مستقبل کی طرف لے جا رہی ہے۔ کانفرنس میں ایک مشترکہ سچائی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا: انسانیت کی سب سے قیمتی عالمی مشترکہ بھلائی کے طور پر، پانی ہم سب کو متحد کرتا ہے، جسے متعدد عالمی چیلنجز کا سامنا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ بیماریوں کے پھیلنے سے بچاؤ سے لے کر غربت سے لڑنے تک، قدرتی وسائل بھی 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے اور اس کے 17 پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز)سے متاثر ہورہے جب دنیا موسمیاتی تبدیلی، پانی کی کمی اور آلودگی سے دوچار ہے۔