موغادیشو(شِنہوا) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے صومالیہ کی جنوب مغربی ریاست کے سب سے بڑے شہر بیدوا میں کلیدی اسٹیک ہولڈرزکی کوششوں میں شمولیت اختیار کی ہے تاکہ کمیونٹی کی شرکت کو فروغ اور عوامی خدمات کو بہتر بنایا جا سکے۔ یو این ڈی پی نے کہا کہ منصوبہ بندی، سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کی وزارت اور بیدوا کی میونسپلٹی کے ساتھ شراکت کامقصد ایک صارف دوست ڈیجیٹل پلیٹ فارم قائم کرنا ہے تاکہ شہریوں، اداروں، تنظیموں اوراسٹیک ہولڈرز کا شہر کی ترقی میں فعال کرداریقینی بنایا جاسکے۔
یو این ڈی پی نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں گزشتہ روز جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ فیصلہ سازی اور عوامی خدمات میں فعال شرکت کی حوصلہ افزائی سے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ہر ایک کا موقف سنا اور ایک زیادہ جامع اور شراکتی طرز حکمرانی کے ماڈل کو فروغ دیا جائے۔