• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ نے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف چین کی کوششوں کو نتیجہ خیزقرار دیدیاتازترین

June 03, 2023

بنکاک(شِنہوا)اقوام متحدہ  نے کہا ہے کہ چین نے سرحدی علاقوں میں گشت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط  کرنے کے علاوہ منشیات اور مضرکیمیکلز کی سمگلنگ کے خلاف مؤثر طریقے سے کریک ڈاؤن کیا ہے۔

جنوب مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسدادمنشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کے علاقائی نمائندے جیرمی ڈگلس نے کہا کہ چین نے گریٹر میکونگ کے ذیلی علاقےمیں منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون میں بھی موثر طور پر حصہ لیا ہے۔

ڈگلس نے یہ بات یو این او ڈی سی کی جانب سے مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا میں مصنوعی ادویات سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

تھائی لینڈ کے انسداد منشیات بورڈ کے دفتر برائے خارجہ امور کے بیورو کے ڈائریکٹر سریترکول ویلادی نے کہا کہ چین نے منشیات کی سمگلنگ کے خلاف خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے حقیقی معنوں میں بھرپورکوششیں کی ہیں جن میں مشترکہ گشت کی کارروائیوں میں شامل ہونا اورانسداد کیمیکل سمیت مختلف شعبوں پر تربیتی کورسز فراہم کرنا شامل ہے۔