اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے امریکہ کے اس دعوے کی تردید کی کہ غزہ کے شہریوں کو اقوام متحدہ کی نامزد محفوظ مقامات پر پناہ لینا چاہیے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کے اس مشورے کے جواب میں کہ غزہ کے باشندوں کو اقوام متحدہ کی طرف سے نامزد کردہ مقامات پر پناہ لینی چاہیے جن کو اسرائیل کی طرف سے "عدم تصادم کاعلاقہ"قراردیا گیاہے،سٹیفن ڈوجارک نے کہاکہ غزہ میں ایسی کوئی جگہیں نہیں ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ بات واضح ہوجانی چاہیے کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے نامزد کردہ محفوظ زون نہیں ۔ میرے خیال میں ہمارے تمام سینئر ساتھی بشمول سیکرٹری جنرل اس حوالے سے بہت واضح ہیں کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔