اقوام متحدہ (شِںہوا) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کے روک تھام اور ان کی بحالی بارے عالمی دن کی قرارداد منظور کرلی۔ یہ دن ہرسال 18 نومبر کو منایا جائے گا۔
قرارداد میں تمام رکن ممالک، اقوام متحدہ کی متعلقہ تنظیموں ،دیگر عالمی تنظیموں، عالمی رہنماؤں، انسانیت کے علمبرداروں، سول سوسائٹی اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کو ہر سال اس عالمی دن کو اس انداز میں منانے کی دعوت دی گئی ہے جو اسے سب سے زیادہ موزوں خیال کرتا ہے۔
یہ قرارداد جنسی استحصال سے متاثرہ بچوں بارے عوامی شعور میں اضافے، بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام ، اس کے خاتمے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔
زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کے علاج اور انصاف تک رسائی کو یقینی بناتی ہے ،اس کے ساتھ ساتھ ان کی بدنامی کی روک تھام اور خاتمے، ان کی بحالی کی ترویج، وقار برقرار رکھنے اور ان کے حقوق کی حفاظت بارے کھلی بچت کی سہولی مہیا کرتی ہے۔