• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے نسلی اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات کو مسترد کردیاتازترین

September 23, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں چین کے ایک مندوب نے امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کی جانب سے چین پر اپنی نسلی اقلیتوں کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہونے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

ژانگ جون نے قومی یا نسلی، مذہبی اور لسانی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق کےاعلامیہ کی منظوری کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ گزشتہ 3 دہائیوں میں اس اعلامیہ پر عمل درآمد میں پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم اقلیتوں کو اب بھی نسل پرستی، امتیازی سلوک، زینو فوبیا، تشدد اور نفرت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ، مزید بتایا کہ اعلامیہ میں بیان کردہ وعدوں کو حقیقت میں بدلنے کیلئے عالمی برادری کو ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممالک کو اقلیتوں کے حقوق کے بہتر تحفظ کیلئے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھنی چاہئیں اور نسل پرستی، امتیازی سلوک اور نفرت کے خاتمے کیلئے پالیسی، قانون سازی اورانتظامی اقدامات پر مشتمل کثیر الجہتی نقطہ نظر اپنانا چاہیے۔