• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ، لیبیا کے شہروں سے 27 ہزار سے زائد دھماکہ خیز مواد ہٹا دیا گیاتازترین

May 02, 2023

طرابلس (شِنہوا) اقوام متحدہ کے لیبیا میں امدادی مشن (یو این ایس ایم آئی ایل) نے کہا ہے کہ 2022 کے دوران لیبیا کے شہروں طرابلس، میسورتا، بن غازی اور سیرت میں سے 27 ہزار 400 ایکسپلوسیو ریمننٹس آف وار (ای آر ڈبلیو) ہٹا ئے گئے ہیں۔

یو این ایس ایم آئی ایل کے مطابق 2011 سے اب تک لیبیا میں 10 لاکھ سے زائد ای آر ڈبلیو ہٹائے گئے جن میں 82 فیصد میزائل اور 4 فیصد چھوٹے ہتھیار شامل ہیں۔

یو این ایس ایم آئی ایل نے کہا  ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران بارودی سرنگوں پر کارروائی کرنے والے شراکت داروں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے باوجود لیبیا بھر میں 1 کروڑ 50 لاکھ مربع میٹر سے زائد علاقہ اب بھی دھماکہ خیز مواد سے آلودہ ہے۔

یو این ایس ایم آئی ایل کے مطابق 2022 میں لیبیا میں ای آر ڈبلیو کے حملوں میں 14 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

لیبیا 2011 میں معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے عدم تحفظ اور افراتفری کا شکار ہے۔