• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کی زلزلہ متاثرہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 1 کروڑ60 لاکھ امریکی ڈالرز کی درخواستتازترین

March 07, 2023

بیروت (شِنہوا) مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد اور ان کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) نے شام اور لبنان میں زلزلے سے متاثرہ فلسطینی پناہ گزینوں کی انسانی بنیادوں پر اور جلد بحالی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 1 کروڑ62 لاکھ امریکی ڈالرز کی ایک تازہ ترین فوری  درخواست کا آغاز کیا  ہے۔

مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بارے یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی کے حوالے سے اس ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زلزلے اور ان کے آفٹر شاکس نے شام کے شمال میں فالٹ اور کنفلیکٹ لا ئنز کے پار فلسطینی پناہ گزینوں سمیت دیگر لوگوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

اس بیان  میں  کہا گیا یہ تازہ ترین فوری درخواست مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بارے یو این آر ڈبلیو اے  کو اگست 2023 تک متاثر ہونے والے  فلسطینی پناہ گزینوں کو نقد اور غیر خوراکی اشیاء کے ساتھ مدد کرنے کے قابل بنائے گی۔

اس درخواست میں مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بارے یو این آر ڈبلیو اے کے احاطوں  اور فلسطینی پناہ گزینوں کے گھروں کی بحالی کے لیے بھی فنڈز کی ضرورت ہے جو زلزلے سے تباہ ہو گئے یا نقصان پہنچا تھا۔

بیان کے مطابق مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد اور ان کے لیے کام کرنے والے یو این آر ڈبلیو اے نے ہنگامی امدادی خدمات فراہم کی ہیں جن میں صحت، نفسیاتی اور دماغی صحت کی دیکھ بھال، خوراک اور نقد امداد، غیر خوراکی اشیا ء  کے ساتھ ساتھ حلب اور لطاکیہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کو کرائے کی سبسڈی اور رہائش کی خدمات شامل ہیں۔

بیان میں  مزید کہا گیا کہ اس زلزلے نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں پہلے سے ہی کمزور مکانات اور بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچایا ہے  جس میں طبی اور تعلیمی سہولیات کے ساتھ ساتھ  پانی کی ٹینکیاں شامل ہیں۔