• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ہیٹی کے مسلح گروہوں کے خلاف پابندیاں لگانے پر غور کرنا چاہیے، چینی نما ئندہتازترین

September 28, 2022

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ہیٹی میں مسلح گروہوں کے تشدد کے ذمہ داران پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کرنا چا ہئیے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نےکہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2645 مناسب اقدامات کرنے کے لیے کونسل کی آمادگی کا اظہار کرتی ہے جس میں اثاثے منجمد کرنا اور مسلح گروپوں کے تشدد میں ملوث یا ان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف سفری پابندی شامل ہوسکتی ہے۔

 انہوں نے کہا  چونکہ ہیٹی کی صورتحال جوں کی توں ہے، لہذا کونسل کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس تیاری کو عملی جامہ پہنائے۔

انہوں نے ہیٹی سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کو بتایا کہ چین امید رکھتا ہے کہ امریکہ اور میکسیکوہیٹی پر مذاکراتی عمل کی قیادت کرنے والوں کے طور پر جلد ازجلد ایک قرارداد کا مسودہ پیش کریں گے ،اورمشاورت کریں گے تاکہ سلامتی کونسل اس معاملے پر کوئی فیصلہ کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیٹی میں اقوام متحدہ کا مربوط دفتر (بی آئی این یو ایچ) جرائم پیشہ گروہوں اور ان کے رہنماؤں کی فہرست سلامتی کونسل کو پابندیوں کے لیے پیش کرے۔

انہوں نےکہا کہ قرارداد 2645 اقوام متحدہ کے رکن ملکوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ ہیٹی میں گینگ تشدد میں ملوث ا ور اس کی حمایت کرنے والے غیر ریاستی عناصرکو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی لگائی جائے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس سے سیکورٹی کے کسی تعصب کے بغیر گروہوں کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی سپلائی کو روکنے اور رکن ملکوں اور ہیٹی پولیس فورس کے درمیان تعاون میں مدد ملےگی ۔

 انہوں نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ قرار داد  پیش کرنے والے اس عنصر کو مسودہ قرارداد میں شامل کریں گے۔