اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان پر پابندیوں میں 31 مئی 2024 تک ایک سال کے لیے توسیع کرنے کی قرارداد منظورکی ہے جس کے تحت ملک پر ہتھیاروں کی پابندی سمیت انفرادی اور اداروں کی سطح پر سفری پابندیاں عائد اوراثاثےمنجمد کئے جائیں گے۔
منظور کردہ قرارداد 2683 جس کے حق میں 10 ووٹ پڑے جبکہ پانچ ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیاکے تحت جنوبی سوڈان پر پابندیوں کی کمیٹی کی معاونت کرنے والے ماہرین کے پینل کے مینڈیٹ کو بھی یکم جولائی 2024 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
قرارداد میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 15 اپریل 2024 سے پہلے جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن اور ماہرین کے پینل کے ساتھ قریبی مشاورت سے 2021 میں منظور شدہ قرارداد 2577 میں طے شدہ اہم اہداف پر حاصل ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیں۔ قراردار میں جنوبی سوڈانی حکام سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ اسی تاریخ تک پابندیوں کی کمیٹی کو اس سلسلے میں حاصل ہونے والی پیشرفت کے بارے میں رپورٹ کریں۔
چین، گبون، گھانا، موزمبیق اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔