• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے مالی میں امن فوج پر حملےکی مذمتتازترین

October 18, 2022

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مالی میں اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملےکی شدید مذمت کی ہے۔ اس حملے میں امن فوج کے چاڈ سے تعلق رکھنے والے 3 اہلکار ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

سلامتی کونسل کے ارکان نے  جاری کردہ ایک پریس بیان میں ہلاک شدگان کے خاندانوں کے ساتھ ساتھ چاڈ کے ساتھ گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ 

بیان میں زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا  گیا ہے۔

سلامتی کونسل کے اراکین نے مالی کی عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے تعاون سے پیر کےروز تیسالیت کے قریب ہونے والے حملے کی فوری تحقیقات کرے۔

 اقوام  متحدہ کا یہ مشن ایم آئی این یو ایس ایم اے کے نام سے جانا جاتا ہے۔

 سلامتی کونسل کے اراکین نے مالی کی عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لا کر احتساب کو آ گے بڑھایا جائے ،اور فوجی تعاون کرنے والے متعلقہ ملکوں کو اس حوالے سے پیش رفت بارے آگاہ کیا جائے ۔

انہوں نےاس بات پر زور دیا ہے کہ امن فوجیوں کو نشانہ بنانے والے حملے بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتےہیں۔ 

بیان  کے مطابق دہشت گردی اپنی تمام تر صورتوں اور اظہار میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔