• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کا پائیدار سیاحت کی ضرورت پر زورتازترین

July 15, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرنے پائیدار ترقی پر جاری اعلیٰ سطحی سیاسی فورم (ایچ ایل پی ایف) کے موقع پر منعقدہ ایک ضمنی تقریب کے دوران پائیدار سیاحت کی اہمیت پر زور دیا۔

جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے صدر کسابا کوروسی نے کہا کہ دنیا بھر میں تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں میں سے ایک کے طور پر ہر10 میں سے ایک ملازمت کاتعلق سیاحت کے شعبے سے ہے جبکہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور برآمدات میں تیزی سے اضافہ کرنے کی اس کی صلاحیت سے یہ شعبہ ترقی کے لیے ایک اہم عنصر بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے چھوٹے ممالک اور چھوٹے جزائر پر مبنی ترقی پذیر ریاستوں میں یہ شعبہ جی ڈی پی کا تقریباً 30 فیصد اور برآمدی محصولات کا 80 فیصد کا حصے دار ہے جبکہ یہ حقیقت ہے کہ بہت سے ملکوں کے لیےسیاحت ان کی بقا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران سیاحت کے شعبے میں توانائی، زمین اور پانی کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے جس سے کاربن کے اخراج اور سیاحت سے پیدا ہونے والے فضلہ میں نمایاں اضافے کے نتیجے میں نازک ماحولیاتی نظام پر دباؤبڑھا اوریہ قیمتی  حیاتیاتی تنوع کے نقصانات کا باعث بنی ہے۔