• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے صدر کی جانب سے کام کو مزید موثر بنانے کا عزمتازترین

September 14, 2022

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ 77 ویں اجلاس کے صدر سبا کوروسی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ روابط کی قائم کریں گے اور اسمبلی کے کام کو مزید موثریت پر مبنی بنائیں گے۔

جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں جنرل اسمبلی سمیت اقوام متحدہ میں اصلاحات اور احیائے نو کا عمل جاری رکھنا چاہیے ،اورباہمی اعتماد کے ذریعے اپنے تعاون کو مستحکم بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میرا کردار رابطوں کا قیام اورجنرل اسمبلی کے کام کو زیادہ موثریت پر مبنی بنانا ہوگا۔ میں امن و سلامتی، انسانی حقوق اور پائیداری کے ایک مربوط ایجنڈے پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جو کہ ایک دوسرے کو تقویت دینے والے تین اہداف ہیں ۔ ہمیں ہر ایک کی حمایت کرنی چاہیے یا پھر یہ سب ناکام ہو جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں پر ثابت قدم رہنا، پائیداری کی کایہ پلٹ پر اہم اورقابل نتیجہ پیش رفت ، مربوط منظم راہیں تلاش کرنے کا مقصد، فیصلہ سازی میں سائنس کےکردار کو فروغ دینا اور یکجہتی کو بڑھانا انکی ترجیحات ہوں گی ۔