اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرجوہری مسئلے پرمذاکرات ہوسکتے ہیں:ایرانتازترین
September 20, 2022
تہران(شِنہوا) ایران نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یواین جی اے) کے77 ویں اجلاس کے موقع پر2015 کےجوہری معاہدے کی بحالی پر دیگر فریقین کے ساتھ بات چیت کا امکان ظاہر کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی نے پیر کو ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران قدرتی طور پر دو طرفہ اور بین الاقوامی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے کسی بھی موقع کا استعمال کرے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ صدر ابراہیم رئیسی،نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، ایران کے چیف جوہری مذاکرات کار علی باقری کنی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ رئیسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کےموقع پر مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے اور متعدد پریس کانفرنسز میں حصہ لیں گے۔