• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کا شام کے لیے امداد دہندگان سے فوری درخواست کر نے کا اعلانتازترین

February 10, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اعلان کیا  ہے کہ عالمی ادارہ اگلے ہفتے شام میں زلزلے کے  متاثرین کے لیے عطیہ دینے والوں سے مدد کی فوری  درخواست کرے گا۔گوتریس  نے  صحافیوں  کو بتایا  کہ ترکی اور شام میں آنے والا زلزلہ ہمارے دور کی سب سے بڑی قدرتی آفات میں سے ایک ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ  ہم نے ابھی تک نقصانات کی مکمل حد اور انسانی بحران کو نہیں دیکھا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ زلزلہ  شام  کے شمال مغرب میں پہلے سے ہی خطرناک صورت اختیار کر تے انسانی بحران کے دوران آ یا ہے۔ جب سے یہ  تنازعہ شروع ہوا ہے اس  کے بعد سے اس کی ضروریات اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں تھی ۔گوتریس نے کہا کہ خیموں اور اشد ضرورت کے  دیگر امدادی سامان کے ساتھ 6 ٹرکس پر مشتمل اقوام متحدہ کا پہلا قافلہ جمعرات کو ترکی کی سرحد پر باب الحوا کراسنگ کے ذریعے شام کے  شمالی علاقوں میں داخل ہوا۔انہوں نے کہا کہ مزید مدد ابھی راستے میں ہی  ہے، لیکن بہت زیادہ، بہت کچھ کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ نے ردعمل  کے لیے اپنی پوری کوشش کی ہے اور بہت کچھ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اقوام متحدہ کے مرکزی ہنگامی ریسپانس   فنڈ نیفوری ردعمل کے آغاز  کے لیے 2  کروڑ 50لاکھ امریکی ڈالرز جاری کئے ہیں۔گوتریس نے کہا کہ اگلے ہفتے کےآغاز  تک ہم شام میں زلزلہ متاثر ین بارے عطیہ دہندگان سے  مدد کے لیے ایک فوری  درخواست کا آ غاز کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ  ترک حکومت کے ردعمل کی حمایت کے لیے بھی اپنی استطا عت کے مطا بق کچھ بھی کر نے کو تیار ہے۔