اقوام متحدہ(شِنہوا) یو این ویمن نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور مزید منصفانہ معاشروں کی تشکیل کے لیے خواتین میں اہم سرمایہ کاری بہت ضروری ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پرخواتین اور لڑکیوں کی مدد کے لیے مالیاتی میکانزم کی فوری ضرورت پر زوردیتے ہوئے اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس سال کا موضوع ’’ خواتین میں سرمایہ کاری‘‘ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پدرانہ نظام کے خاتمے کے لیے مزید مالی وسائل کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق پائیدار ترقی کے اہداف کے تحت صنفی تفریق کو ختم کرنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کو سالانہ 360 ارب ڈالر اضافی درکار ہیں۔ گوتریس نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے اور مختلف شعبوں میں ان کی شمولیت کو فروغ دینے میں فنڈنگ کے اہم کردارکو اجاگر کرتے ہوئے کہا یہ سب پائیدار ترقی کے لیے مالیات کی دستیابی پر منحصر ہے۔