• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کا اسرائیل فلسطین سیاسی عمل میں تعطل پراظہار افسوستازترین

May 17, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سیاسی اورامن سازی کے امورکے بارے میں انڈرسیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نےاسرائیلیوں اورفلسطینیوں کےدرمیان بات چیت میں تعطل پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

ڈی کارلونے فلسطین کی تباہی کے طور پر مشہور ساںحہ نکبہ کو75 سال مکمل ہونے کی یادمیں ایک اعلیٰ سطحی خصوصی اجلاس سے خطاب کرتےہوئےکہاکہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کے پرامن اور دیرپا حل تلاش کرنے کی کوششیں اقوام متحدہ کے ابتدائی دنوں سے ہی اس کے کام کا مرکز رہی ہیں۔

فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی کمیٹی کے زیر اہتمام یادگاری تقریب 30 نومبر 2022 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی منظور کردہ قرارداد کے مطابق تھی۔

ڈی کارلو نے کہااس یادگاری دن پرمیں گہری تشویش کے ساتھ  خطاب کر رہی ہوں کیونکہ یہ بات مشاہدے میں آ رہی ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اورسابقہ معاہدوں پرمبنی دو ریاستی حل کی جانب سیاسی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کی تیزی سے توسیع  جو بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہے اور ڈرامائی طور پر مستقبل کی فلسطینی ریاست  کی زمین کو تبدیل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تشدد سمیت آباد کاروں سے متعلق تشدد اب بھی وسیع ہے جبکہ فلسطینیوں کی ملکیتی املاک کی بے دخلی، مسماری اور قبضے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات ایک قابل عمل، متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔