• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 30th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے تمام اداروں میں صنفی برابری کی حکمت عملی میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے:گوتریستازترین

December 28, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے تمام اداروں میں صنفی برابری کی حکمت عملی اپنائے جانے کے پانچ سال بعد عالمی ادارے نے صنفی مساوات کے حصول کے لیے قابل ذکرپیش رفت کی ہے۔سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 2017 میں اہداف اور ٹائم لائنز کے ساتھ صنفی مساوات کی حکمت عملی کا آغاز کیا تھا  تاکہ اقوام متحدہ کے نظام میں تمام سطحوں اور تمام شعبوں میں خواتین کی نمائندگی کو بڑھایا جا سکے۔حکمت عملی کی پانچویں سالگرہ کے موقع پرصنفی مساوات  سے متعلق دوست گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے گوتریس نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں، اقوام متحدہ نے قابل ذکراعلی ترین پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ 2020 میں پہلی بار ہدف کی تاریخ سے دو سال پہلے اقوام متحدہ کی سینئر قیادت کے درمیان صنفی مساوات حاصل کی  گئی،امن آپریشنزکے سربراہوں اور نائب سربراہوں کے ساتھ اقوام متحدہ کے 130ریذیڈینٹ رابطہ کاروں کے درمیان صنفی مساوات حاصل کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیڈ کوارٹرز کے مقامات پر خواتین کی نمائندگی اب مساوات کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ اور کم از کم 50 فیصد خواتین عملہ کے حامل اقوام متحدہ کے اداروں کی تعداد پانچ سے بڑھ کر 26 ہو گئی ہے۔