• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے تعلیمی فنڈ کوعطیہ دہندگان سے 4 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز موصولتازترین

September 27, 2022

اقوام متحدہ (شِنہوا) ہنگامی حالات اور طویل بحرانوں میں تعلیم کے لیے اقوام متحدہ کے عالمی فنڈ  تعلیم انتظار نہیں کرسکتی  (ای سی ڈبلیو ) کو لیگو فاؤنڈیشن، جرمنی اور امریکہ کی جانب سے 4 کروڑ20 لاکھ امریکی ڈالرز کی نئی فنڈنگ موصول ہوئی ہے۔

فنڈ نے  کہا ہے کہ عطیہ دہندگان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح ہفتے کے دوران اپنے فیصلے کا اعلان کیا جس میں لیگو فاؤنڈیشن نے2کروڑ 50لاکھ ڈالر، جرمنی نے 1 کروڑ یوروز(97 لاکھ ڈالرز) اور امریکہ نے 70 لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی ہے۔

ای سی ڈبلیو فنڈ نے کہا ہے  کہ نئی فنڈنگ سے عالمی سطح پر سیکھنے کے بحران سے نمٹنے کے لیے اشد ضروری تعاون کو متحرک کرنے میں مدد ملے گی، جہاں بحران سے متاثرہ 7 کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ لڑکیاں اور لڑکے اسکول سے باہر ہیں اور 10 سال عمر کے تقریباً دو تہائی بچے ایک سادہ تحریر پڑھنے سے قاصر ہیں۔

ای سی ڈبلیو فنڈ کی ڈائریکٹر یاسمین شریف نے کہا ہے کہ تعلیم انسانوں اور انسانی صلاحیتوں میں ہماری سرمایہ کاری ہے۔ اب تک ہم نے اس کی صرف ایک جھلک ہی دیکھی ہے۔ یہاں 22 کروڑ 20 لاکھ ایسے بچے ہیں جو ہمیں انسانیت کی مکمل صلاحیتوں سے مستفید ہونے میں مدد دیں گے۔

فنڈ کی ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمیں  تعلیم انتظار نہیں کرسکتی کو فنڈ فراہم کرنے کے لیے متحد ہونا چاہیے، اور ہمارے اسٹریٹجک شراکت دار اگلے 4 برسوں کے دوران1.5 ارب امریکی ڈالرز جمع کر سکتے ہیں۔

فنڈ کے مطابق 2016 میں اپنے قیام کے بعد سے تعلیم انتظار نہیں کرسکتی  فنڈ اور اس کے اسٹریٹجک شراکت داروں نے 1.1 ارب ڈالر سے زیادہ جمع کیے ہیں اور تقریباً 70 لاکھ بچوں اور نوجوانوں کی براہ راست مدد کی ہے۔