• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے سربراہ نے یو این آرڈبلیو اے کے آزادانہ جائزہ کے لیے پینل مقرر کردیاتازترین

February 06, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آرڈبلیو اے) کے کاموں کا جائزہ لینے کے لیے ایک آزاد پینل قائم کر دیاہے۔

یو این آرڈبلیو اے کے سربراہ فلپ لازارینی کے تعاون سے قائم یہ  جائزہ گروپ غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے ایجنسی کی وابستگی اور خلاف ورزیوں کے الزامات دور کرنے کے لیے اس کی اہلیت کا جائزہ لے گا۔

جائزہ گروپ کی قیادت فرانس کی سابق وزیر خارجہ کیتھرین کولونا کریں گی، جو تین تحقیقی تنظیموں سویڈن کی راؤل والنبرگ انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن رائٹس اینڈ ہیومینٹیرین لاء، ناروے کے کرسچیئن مشیل سن انسٹی ٹیوٹ اور ڈینش انسٹی ٹیوٹ برائے انسانی حقوق کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔