• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے سربراہ کی سوڈان میں ڈبلیو ایف پی کے مرکزی کمپاؤنڈ میں لوٹ مار کی مذمتتازترین

May 10, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے مرکزی کمپاؤنڈ میں لوٹ مار کی شدید مذمت کی ہے۔

گوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل فریقین کو انسانی ہمدردی کے تحت کام کرنے والے کارکنوں اور ہسپتالوں سمیت سہولیات کی حفاظت اور احترام کرنے کی ضرورت کا اعادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زندگیاں بچانے کے لیے شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کا تحفظ ضروری ہے۔

بیان میں فرحان حق نے  کہا کہ ڈبلیو ایف پی کمپاؤنڈ کی لوٹ مار سوڈان میں بحران کے آغاز کے بعد سے انسانی سہولیات کی تازہ ترین خلاف ورزی تھی جو چوتھے ہفتے بھی جاری ہے۔