• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے سربراہ کی یوگنڈا میں اسکول پر حملے کی مذمتتازترین

June 18, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یوگنڈا کے مغرب میں واقع ایک سیکنڈری اسکول پر مبینہ طور پر الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز گروپ کی جانب سے کئے جانے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ یوگنڈا کے حکام نے کہا ہے کہ اے ڈی ایف کے باغیوں نے جمعہ کی رات ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) کی سرحد پر واقع مپونڈوے میں لوبیریرا سیکنڈری اسکول پر حملہ کیا جس میں کم از کم 37 طالب علم ہلاک ہو گئیجبکہ  کم از کم 8 طالب علموں کی حالت نازک ہے جبکہ 6 طالب علموں کو  باغیوں نے یرغمال بنا لیا۔ یو این سیکر ٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا کہ اس خوفناک حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے متاثرین کے اہل خانہ اور یوگنڈا کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مغوی افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انتونیو گوتریس نے ڈی آر سی اور یوگنڈا کے درمیان سرحد پار عدم تحفظ سے نمٹنے اور علاقے میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے علاقائی شراکت داری سمیت مشترکہ کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیا۔