اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے ۔
گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہاکہ سیکرٹری جنرل سابق صدر کے اہل خانہ اور پاکستانی عوام سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سابق صدر مشرف نے ایک نازک وقت میں پاکستان کی قیادت کی جس کے دوران ملک نے مستحکم اقتصادی ترقی دیکھی۔
پاکستان کے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف طویل علالت کے بعد اتوار کو دبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے جس کی پاکستان کی فوج نے بھی تصدیق کی۔