اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین تنازعہ کی توسیع ایک واضح اورموجودہ خطرہ ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوبارہ شروع ہونے والے ہنگامی خصوصی اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ہم نے نہ صرف مصائب اور تباہی میں اضافہ دیکھا ہے بلکہ یہ بھی واضح ہوتا جا رہا ہے کہ یہ سب اب بھی کتنا بدترین ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک بڑھتے ہوئے تنازعے کے ممکنہ نتائج واضح اور موجودہ خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کا تنازعہ علاقائی عدم استحکام اور عالمی تناؤ اور تقسیم کو ہوا دے رہا ہے جبکہ دیگر بحرانوں سے توجہ اور وسائل کو ہٹا رہا ہے اور عالمی مسائل پر دباؤ ڈال رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران ہم نے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی تباہ کن دھمکیاں سنی ہیں۔ جوہری ہتھیاروں کا نام نہاد حکمت عملی کے تحت استعمال مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس حد سے پیچھے ہٹ جائیں۔
گوتریس نے امن کی درخواست بھی کی۔