• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے سربراہ کا اناج کی برآمد کے معاہدے میں روس کی دوبارہ شمولیت کا خیرمقدمتازترین

November 03, 2022

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بحیرہ اسود کے راستے اناج کی برآمد میں سہولت فراہم کرنے کے معاہدے پر عمل درآمد میں روس کی جانب سے دوبارہ شمولیت کے اعلان کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا ہے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہاکہ گوتریس ترکی کی سفارتی کوششوں پر اظہار تشکر کرتے ہیں اوراس اہم فوڈ سپلائی لائن بحال رکھنے کے لیے  اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر امیرعبداللہ اوران کی ٹیم کے شکرگزارہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل بلیک سی گرین انیشیٹو کی تجدید اوراس معاہدے کےمکمل نفاذ کے لیے تمام کرداروں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، اور روسی خوراک اور کھاد کی برآمدات میں حائل باقی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔

22 جولائی کوروس اور یوکرین نے علیحدہ علیحدہ استنبول میں ترکی اور اقوام متحدہ کے ساتھ یوکرین اور روس سے اناج اور کھاد کی برآمدات سے متعلق ایک دستاویز پر دستخط کیے تاکہ روس اوریوکرین کے تنازعہ کے دوران عالمی منڈیوں میں سپلائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

29 اکتوبر کو روس نے بلیک سی گرین انیشیٹو کے نفاذ کو فوری اور غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین پر الزام لگایا کہ وہ روسی بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے جہازوں اور سیواستوپول میں بحری اڈے پر بنیادی ڈھانچے پر ڈرون حملے کر رہا ہے۔

روس نے بدھ کے روز اس معاہدے پر عمل درآمد کی طرف واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین نے فوجی حملوں کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری کو استعمال نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔