• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے سربراہ کا امداد کی ترسیل کے لیے شامی سرحدی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے کا خیرمقدمتازترین

August 09, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےشام میں امداد کی ترسیل کے لیے باب الحوا سرحدی گزر گاہ کو دوبارہ کھولنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جولائی میں ترکیہ کی سرحد پر باب الحوا کے ذریعے سرحد پارسے انسانی امداد کی ترسیل میں ناکام رہی تھی۔ شامی حکومت نے اس کے بعد سرحدی گزرگاہ کے ذریعے امداد کی ترسیل کی اجازت دینے کی پیشکش کی تھی جبکہ اجازت کی تفصیلات پر اقوام متحدہ نے  شام کے ساتھ  مذاکرات کئے۔

انتونیوگوتریس  کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اورشام کی حکومت کے درمیان اس مفاہمت کا خیرمقدم کرتے ہیں  جس سے شمال مغربی شام میں لاکھوں لوگوں کو جان بچانے والی انسانی امداد پہنچانے کے لیے باب الحوا سرحدی راہداری اگلے چھ ماہ تک کھلی رہے گی۔