نیویارک (شِنہوا)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران اور پاکستان کے درمیان فوجی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے جس میں مبینہ طور پر دونوں طرف سے جانی نقصان ہوا ہے۔
سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں بتایا کہ انتونیو گوتریس نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ کشیدگی میں مزید اضافے سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام سیکورٹی خدشات کو پرامن طریقے سے، بات چیت اور تعاون کے ذریعے، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اچھی ہمسائیگی کے تعلقات کے اصولوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔
پاکستان نے جمعرات کو علی الصبح ایران کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ پاکستانی حملہ منگل کے روز ایرانی حملوں کے بعد کیا گیا جسے تہران نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا نام دیا تھا۔