• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا تارکین وطن کے تحفظ پر زورتازترین

December 29, 2022

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تارکین وطن کے تحفظ اور احترام پر زور دیا ہے۔ انہوں نے تارکین وطن  کو معاشی ترقی، سرگرمی سے بھرپور اور افہام و تفہیم کا طاقتور محرک قرار دیا ہے۔

ہر سال 18 دسمبر کو منا ئے جا نے والے مہاجرین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ ان کی نقل و حرکت جبری، رضاکارانہ یا پھرباضابطہ طور پر اختیار کی گئی  ہے،  ان کا بلا تفریق احترام کیا جانا چاہیے۔ 

گوتریس نے دنیا پر زور دیا کہ وہ ایک انسانی ضرورت اور ایک اخلاقی اور قانونی ذمہ داری کے طور پر تارکین وطن کی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

سیکرٹری جنرل نے  محفوظ اور منظم انداز میں سرحدوں کو عبور کر نے والے80  فیصد سے زیادہ تارکین وطن کو معاشی ترقی، سرگرمی سے بھرپور اور افہام و تفہیم کا ایک بھرپور محرک  قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ تاہم خطرناک راستوں کے ذریعےغیر منظم نقل مکانی اور اسمگلروں کے ظالمانہ راج نے ایک خوفناک قیمت چکانے کا ایک سلسلہ تیزی سے جاری رکھا ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ گزشتہ 8 برسوں کے دوران  کم از کم  51 ہزار تارکین وطن ہلاک اور ہزاروں لاپتہ ہو گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے تلاش اور بچاؤ کی کوششوں، طبی نگہداشت، ہجرت کے لیے وسیع اور متنوع حقوق پر مبنی گزرگاہوں اور اصل ملکوں میں زیادہ بین الاقوامی سرمایہ کاری پر زور دیا  تاکہ اس بات کویقینی بنایا جائے کہ ہجرت ایک انتخاب ہے ضرورت نہیں۔