• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اقوام متحدہ فلسطینی حکومت کو مضبوط اور بااختیار بنانے کا خواہاں ہے، ترجمانتازترین

February 27, 2024

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ نے فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتيہ کے استعفے پر کہا ہے کہ عالمی ادارہ ایک مضبوط اور بااختیار فلسطینی حکومت دیکھنے کا خواہش مند ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے یومیہ پریس بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے محمد اشتیہ  کی جانب سے اپنا استعفیٰ فلسطینی صدر محمود عباس کو دینے کے اعلان کا نوٹس لیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دیرپا امن کے حصول کا واحد راستہ ایک ایسی مضبوط، بااختیار فلسطینی حکومت ہے جو پورے مقبوضہ فلسطینی سرزمین کا انتظام سنبھال سکتی ہو اور  یہ 1967 کی سرحدوں کے تحت مکمل طور پر آزاد، جمہوری، متصل، خودمختار اور قابل عمل فلسطینی ریاست ہو جبکہ غزہ اس کا اہم ترین حصہ ہو۔

 انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کو درپیش انسانی، سیاسی، مالی اور سلامتی کی مشکلات پر قابو پانے کی کوششوں میں تعاون جاری رکھنےکو تیار ہے۔

ترجمان نے علاقے کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینہ ہلال احمر سوسائٹی نے عالمی ادارہ صحت اور دفتر برائے رابطہ انسانی امور (او سی ایچ اے) کے تعاون سے غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں ناصر اسپتال سے ایسے 72 مریضوں کو نکالنے کا کام مکمل کرلیا ہے جن کی حالت تشویشناک تھی۔