اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اورہنگامی امداد کےرابطہ کار مارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کی توسیع کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
22 جولائی 2022 کو روس اور یوکرین نے علیحدہ علیحدہ استنبول میں ترکیہ اور اقوام متحدہ کے ساتھ یوکرین اور روس سے اناج اور کھاد کی برآمدات سے متعلق ایک دستاویز پر دستخط کیے تاکہ روس-یوکرین مسلح تنازعہ کے دوران عالمی منڈیوں میں سپلائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ معاہدہ ابتدائی طور پر 120 دنوں کے لیے نافذ العمل تھا جسے نومبر 2022 کے وسط میں مزید 120 دنوں کے لیے 18 مارچ تک توسیع دی گئی۔
گریفتھس نے معاہدہ ختم ہونے سے ایک روز قبل یوکرین کی صورت حال پرطلب کئے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس کو بتایا کہ اس وقت اقوام متحدہ ہمارے سیکرٹری جنرل کی قیادت میں،اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کو جاری رکھا جا سکے۔
انہوں نے ایک ویڈیو لنک کے ذریعے کہاکہ ہم تمام فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہیں۔